مہر نیوز کے مطابق، ہندوستان کا تین ڈسٹرائر پر مشتمل"امن و دوستی" بحری بیڑا، کیپٹن انشول کشور کی کمان میں ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں لنگرانداز ہوا ہے۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن مسعود بیگی کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج آبنائے ہرمز کے شمال میں مشترکہ مشقیں کرنے جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگی اور تربیتی بیڑے پر سوار ہندوستانی افواج ایران میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران بندر عباس کے ثقافتی اور تفریحی مقامات کا بھی دورہ کریں گی۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ اس طرح کے باہمی دوروں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ